پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور مشکل ۔ تیل مزید مہنگا

May 31, 2022 | 13:38:PM
 پاکستانی معیشت کیلئے ایک اور مشکل ۔ تیل مزید مہنگا
کیپشن: عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)خام تیل کی قیمتوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ، یورپی یونین نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق امریکا اور یورپ میں موسم گرما میں ایندھن کی طلب بڑھنے پر سپلائی میں کمی کے خدشات پر خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ہے ، عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہوکر 119.17 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ۔

یورپی یونین نے روس سے تیل کی درآمدات میں کمی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے جس سے امریکی اور یورپ میں موسم گرما میں ایندھن کی طلب بڑھنے پر سپلائی میں کمی کے خدشار پر خام تیل میں تیزی ہے۔
عالمی مارکیٹ میں امریکی خام تیل 2 ڈالر مہنگا ہوکر 119.17 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا،لندن برینٹ آئل 2.24 ڈالر مہنگاہوکر 119.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریشن کی تیاریاں مکمل۔ پہلی پرواز 5 جون کو سعودیہ روانہ ہو گی

 لندن برینٹ آئل 2.24 ڈالر مہنگاہوکر 119.85 ڈالر فی بیرل پر پہنچ ۔رواں سال اب تک امریکی خام تیل 57 فیصد مہنگا ہوچکا ہے۔31 دسمبر 21 میں امریکی خام تیل 75.21 ڈالر سےمہنگاہوکر 199.17 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قیمت میں پھر اضافہ۔ کتنےکا ہو گیا؟