بھارت کی خود غرضی :ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پر بھی حکم چلانا شروع

May 31, 2021 | 16:42:PM
بھارت کی خود غرضی :ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پر بھی حکم چلانا شروع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)پلیئرز کی دستیابی کیلیے ایونٹ کو ہفتہ، 10 دن پہلے ختم کرنے کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق بھارت آئی پی ایل کیلیے پھر خود غرض بن گیا، کیریبیئن لیگ کا شیڈول تبدیل کرنے کیلیے ویسٹ انڈیز پر دباؤ ڈالنے لگا،سی پی ایل کو اپنے وقت سے ہفتہ، 10 دن پہلے ختم کرنے کا مطالبہ کردیا۔

 بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنی آئی پی ایل کیلئے خود غرضی کی انتہا کرتے ہوئے اب ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پر بھی حکم چلانا شروع کردیا ہے، بی سی سی آئی نے ایک روز قبل اپنی عام اجلاس میں آئی پی ایل کے 14 ویں ایڈیشن کو ستمبر اکتوبر میں متحدہ عرب امارات میں مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔بھارت باقی 31 میچز 19 ستمبر سے 10 اکتوبر تک مکمل کرنا چاہتا ہے تاہم فی الحال اس کیلیے بڑی پریشانی کیریبیئن پریمیئر لیگ ثابت ہورہی ہے جوکہ 28 اگست سے 19 ستمبر تک کھیلی جائے گی، جس کی وجہ سے کئی اہم پلیئرز آئی پی ایل کے ابتدائی میچز کیلیے دستیاب نہیں ہوں گے۔

  اس لیے بی سی سی آئی چاہتا ہے کہ کرکٹ ویسٹ انڈیز اپنی سی پی ایل کو ہفتہ 10 دن پہلے ختم کردے، اس بارے میں بھارتی بورڈ کے ایک آفیشل نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ ہم ویسٹ انڈیز کو راضی کرنے کی کوشش کررہے ہیں کہ وہ اپنا ایونٹ چند روز پہلے ختم کردے تاکہ وہاں سے آئی پی ایل کنٹریکٹ یافتہ پلیئرز بائیوببل سے بائیوببل منتقل ہوکر انڈین لیگ سے قبل اپنی ٹیموں کو جوائن کرسکیں۔

دونوں ٹی 20 لیگز کاحصہ بننے والے کچھ بڑے پلیئرز میں کیرون پولارڈ، کرس گیل، ڈیوائن براوو، شمرون ہٹمائر، جیسن ہولڈر،نکولس پوران، فابیان ایلن، کیمو پال، سنیل نارائن اور کو. برینڈن میک کولم شامل ہیں۔ یاد رہے کہ گذشتہ برس بھی آئی پی ایل کیلیے بی سی سی آئی نے نہ صرف ایشیا کپ کو ملتوی کرایا تھا بلکہ آسٹریلیا میں شیڈول ٹی 20 ورلڈ کپ کے کورونا وائرس کے نام پر التوا میں بھی پس پردہ اہم کردار ادا کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:    متحدہ عرب امارات:خاتون کو نا مناسب پیغامات بھیجنے پر 8 لاکھ سے زائد کا جرمانہ