ایل پی جی مہنگی، قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)ایل پی جی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، اوگرا نے اپریل کیلئے ایل پی جی کی قیمتوں میں مزید اضافہ کردیا۔
ایل پی جی کی قیمت میں13 روپے 34 پیسے فی کلو کا مزید اضافہ ہو گیاجس سے ایل پی جی کا 11.8 کلو کا گھریلو سلنڈر 157 روپے 44 پیسے مہنگا ہوگیا، ایل پی جی کی نئی قیمتوں کا اطلاق اپریل 2022 کیلئے ہوگا ۔
ایل پی جی کی ایک کلوگرام کی نئی قیمت 247روپے 12 پیسے ہو گئی جبکہ مارچ میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 233 روپے 78 پیسے مقرر تھی، اسی طرح گھریلو سلنڈر کی نئی قیمت 2916 روپے11 پیسے ہو گئی جبکہ مارچ میں ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 2758 روپے67 پیسے کا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: ’فیس بک‘ نے ’ٹک ٹاک‘ کو بدنام کرنے کیلئے نوٹوں کی بوریاں کھول دیں