حریم شاہ ہسپتال داخل ، مداحوں سے دعا کی درخواست ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور متنازع ٹک ٹاکر حریم شاہ طبیعت کی ناسازی کی وجہ سے ان دنوں ہسپتال میں داخل ہے انہوں نے اس بات کی اطلاع ٹک ٹاکر نےمداحوں کو اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ سے دی اور ساتھ ہی انہوں نے اپنے مداحوں سے دُعاؤں کی اپیل کردی۔
تفصیلات کے مطابق نے اپنی یوٹیوب ویڈیو میں مداحوں کو اپنی طبیعت ناساز ہونے کے حوالے سے اطلاع بھی دی اور کہا کہ ان دنوں میری طبیعت ناساز ہے جس کی وجہ سے مجھے سُستی ہو رہی ہے۔حریم شاہ نے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میری جلد صحتیابی کے لیے دُعا کیجیئے۔
حریم شاہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں وہ اپنے مداحوں کو تُرکی کے حسین مناظر دکھا رہی ہیں۔اس کے علاوہ ویڈیو میں حریم شاہ کو اپنے شوہر کے ہمراہ ترکی سپر سٹور میں گھر کی ضروری اشیاء کی خریداری کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔یوٹیوب پر اپلوڈ کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ نے بتایا کہ وہ اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ ترکی میں مقیم ہیں