انٹرمیڈیٹ نتائج کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ

Jul 31, 2021 | 00:27:AM
انٹرمیڈیٹ نتائج کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)انٹرمیڈیٹ نتائج کے حوالے سے حکومت پنجاب کا بڑا فیصلہ کیا ،حکومت نے انٹر میڈیٹ پارٹ 1 اور2کے نتائج کے حوالے نوٹیفکیشن جاری کردیا،کورونا وائرس کو مد نظر رکھتے نتائج کے حوالے سے ہدایات جاری کردیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق لازمی مضامین کے نمبر حاصل کردہ اختیاری مضامین کے برابر ہونگے،پارٹ 1کے لازمی مضامین کے نمبر بھی اختیاری مضامین کے حاصل کردہ نمبروں کے برابر ہونگے ۔
نوٹیفکیشن کے مطابق بارہویں جماعت پاس کرنیوالے طلبا کو گیارہویں کے امتحانات میں بیٹھنے کی ضرورت نہیں وہ طلبا جنہوں نے بارہویں کے امتحانات پاس کر لئے ہیں انہیں پارٹ ون کے امتحانات دینے کی ضرورت نہیں وہ طلبا جو نمبر کو بہتر کرنے کیلئے امتحان دینا چاہتے ہیں وہ تمام اختیاری مضامین میں بیٹھنے کے پابند ہونگے ۔
پارٹ ون میں ایوریج نمبر لینے والے طلبا کے نمبر پارٹ ون کے لازمی مضامین میں بھی اسی طرح ہونگے وہ طلبا جنہوں نے پارٹ ٹوکے اضافی مضامین میں نمبر حاصل کئے انہیں پارٹ ون میں اسی کے مطابق نمبر دیئے جائیں گے۔
 میٹرک امتحانات میں بیٹھنے والے طلبا اختیاری مضامین اورریاضی کا پیپر دینے کے پابند ہونگے ،نویں جماعت کے طلبا ریاضی اور اختیاری مضامین کا امتحانات دینے کے پابند ہونگے، تمام پیپرکو پاس کرنا میٹرک طلبا کیلئے لازمی قراردیا گیا ہے۔
شہادت السانوی اور او لیو ل کے طلبا جو آئی بی سی سی سے مساوی سرٹیفکیٹ حاصل کرنا چاہتے اپنے تمام متعلقہ مضامین کا امتحان دینگے ،رواں سال میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکلز امتحانات نہیں لئے جائیں گے ،دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات پاس کرنے والوں طلبا کو پریکٹکلز میں 50فیصد نمبر دیئے جائیں گے، پی بی سی سی طلبا کے والدین کی شکایت کو 30دن کے اندر اندر نمٹانے کا پابند ہوگا۔ 

یہ بھی پڑھیں: سندھ میں لاک ڈاﺅن:بارہویں جماعت کے امتحانات ملتوی