عوام کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں گی ، گوہر اعجاز

Jan 31, 2024 | 14:56:PM
عوام کو سستی اشیائے ضروریہ فراہم کی جائیں گی ، گوہر اعجاز
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)وفاقی  وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجازکا کہنا ہے کہ ملک میں چینی کا وافر ذخیرہ موجود ہے، عوام کو اشیاء ضروریہ سستی فراہم کی جائیں گی ۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر تجارت و صنعت ڈاکٹر گوہر اعجاز  کی زیر صدارت شوگر ایڈوائزری بورڈ کا اجلاس ہوا،اجلاس میں وفاقی وزیر نیشنل فوڈ سکیورٹی، کوثر عبداللہ ملک، سیکرٹری صنعت و پیداوار راشد لنگڑیال نے شرکت کی۔

وفاقی وزیر ڈاکٹر گوہر اعجاز نے ملک میں چینی کے ذخائر کا جائزہ لیا، پاکستان شوگر مل ایسوسی ایشن کا کہنا تھا کہ وہ  وزیر گوہر اعجاز کو چینی کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن پر سراہتے ہیں۔

وزیر گوہر اعجاز نے کہا کہ  گنے کی فصل کی پیداوار 65 لاکھ ٹن تک متوقع ہے،مسلسل دوسرے سال گنے کی ریکارڈ پیداوارمتوقع ہے ،ملک میں چینی کے وافر ذخائر موجود ہیں،شوگر انڈسٹری میں ٹیکس چوروں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ گنے کے کاشتکاروں کے مفادات کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے،اشیائے ضروریہ کی کم نرخوں پر عوام کو فراہمی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:پنجاب میں نمونیہ کیسز میں بدترین اضافہ ایک اور ننھی زندگی نگل گیا