شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا

Jan 31, 2023 | 22:22:PM
 شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا
کیپشن:   شہباز شریف(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

24نیوز:وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا، اجلاس میں8 نکاتی ایجنڈا منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔

اجلاس میں ملکی، سیاسی، معاشی اور امن و امان کی صورتحال پر غور کیا جائے گا،اس کے علاوہ توانائی بچت پلان پر بریفنگ دی جائے گی،موٹرسائیکل اور رکشہ والوں کیلئے لوئر گریڈ پٹرول کی فراہمی پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

وفاقی کابینہ اجلاس میں اسلام آباد کیلئے ویسٹ مینجمنٹ پلان پیش کیا جائے گا، ای سی سی کے 17 اور 25 جنوری کے فیصلے توثیق کےلئے پیش ہوں گے۔

کابینہ اجلاس میں قانون سازی کیسز کمیٹی کے 27 جنوری کےفیصلے توثیق کیلئے پیش ہونگے۔