صارفین کیلئے اچھی خبر،بجلی کی قیمت میں کمی کی منظوری

Jan 31, 2023 | 13:03:PM
صارفین کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں    2.31روپے فی یونٹ کی کمی کر دی۔
کیپشن: نیپرا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) صارفین کیلئے اچھی خبر، نیپرا نے بجلی کی قیمت میں    2.31روپے فی یونٹ کی کمی کر دی۔

اسلام آباد میں بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ نیپرا حکام کے مطابق کمی کا اطلاق کے الیکڑک  اور لائف لائن صارفین پر نہیں ہوگا۔ بجلی 2 روپے 31 پیسے سستی کرنے سے بجلی صارفین کو فروری کے بلوں میں ریلیف ملے گا۔

 دوسری جانب نیپرا کی جانب سے بجلی سستی کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔  تاہم نیپرا نے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد 10روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دی ہے۔

نیپرا کی جانب سے دسمبر کے ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں  بجلی کی قمیت میں 10 روپے 80 پیسے کمی کی منظوری دے دی گئی ہے۔ کے الیکٹرک  بجلی صارفین کو یہ ریلیف فروری کے مہینے میں دیا جائے گا جبکہ صنعتی صارفین لائف لائن صارفین پر اطلاق نہیں ہوگا۔