شجاعت حسین ق لیگ کے صدر برقرار، الیکشن کمیشن کا فیصلہ

Jan 31, 2023 | 12:30:PM
ق لیگ سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا فیصلہ مسترد، شجاعت حسین ق لیگ کے صدر برقرار
کیپشن: چوہدری شجاعت حسین (فائل فوٹو)
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کے معاملے کا فیصلہ سنادیا۔

الیکشن کمیشن نے چوہدری شجاعت حسین کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا جسے سناتے ہوئے کمیشن نے ورکنگ کمیٹی کی کارروائی کو کالعدم قراردیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہےکہ چوہدری شجاعت (ق) لیگ کے صدر برقرار رہیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: توشہ خانہ کیس، عمران خان پر فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ

واضح رہے کہ چند روز قبل مسلم لیگ (ق) کے صدر چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی صدارت سے ہٹادیا گیا تھا۔ 
مسلم لیگ ہاؤس ڈیوس روڈ میں (ق) لیگ کا مشاورتی اجلاس  کے دوران چوہدری شجاعت حسین کو پارٹی کی صدارت سے ہٹانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ ان کی جگہ ان کے بھائی چوہدری وجاہت حسین کو (ق) لیگ کا صدر مقرر کیا گیا تھا۔

اس کے علاوہ طارق بشیر چیمہ کو ہٹاکر کامل علی آغا کو پارٹی کا مرکزی سیکرٹری جنرل بنایا گیا۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ اللہ کا شکر ہے کہ سچ جیت گیا اور جھوٹ، فسطائیت ہار گئی ، مسلم لیگ (ق) کی کمر میں خنجر گھونپنے والے نہ گھر کے رہے نہ باہر کے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اِن شاءاللہ چوہدری شجاعت حسین کی قیادت میں مسلم لیگ (ق) ہر کارکن متحد ہے، کارکنوں اور عوام کی توقعات اور امیدوں پر پورا اتریں گے اور پارٹی کو کالی بھیڑوں اور سازشیوں سے پاک کریں گے۔