نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہورچڑیا گھر کا دورہ، پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار

Dec 31, 2023 | 14:24:PM
نگران وزیراعلیٰ پنجاب کا لاہورچڑیا گھر کا دورہ، پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رامے)نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے لاہورچڑیا گھر کا تفصیلی دورہ کیا ،  اپ گریڈیشن کے کام کا جائز ہ اور تعمیراتی سرگرمیوں کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیراعلیٰ محسن نقوی نےچڑیا گھر میں پرانی تعمیرات نہ گرانے پرناراضگی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ پرانی تعمیرات کو جلد مسمار کیا جائے اورکاموں کو مزید تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ نےانفراسٹرکچرڈویلپمنٹ اتھارٹی پنجاب کی ٹیم کوچڑیا گھرطلب کرلیا،انہوں نے کہا کہ اتنا انتظار کس بات کا؟پرانی تعمیرات کوبر وقت مسمار کیوں نہیں کیاگیا؟ اب انتظار کئے بغیر پرانے سٹرکچرز کوگرایا جائے، مزید تاخیر نہ کی جائے،محسن نقوی نے کہا کہ  لاہور چڑیا گھرمکمل طور پرنیا او رمنفرد نظر آنا چاہیے۔

وزیراعلی محسن نقوی نے شہریوں خصوصاً بچوں کی تفریح کیلئےنئےجانورلانےکےعمل کوتیزکرنیکی ہدایت دی،وزیراعلیٰ محسن نقوی نے چڑیا گھر میں زیر تعمیر پل کا معائنہ کیا،سانپ گھر، زرافہ ہاؤس، شیر گھر،ہاتھی گھر، مچھلی گھرکاجائزہ لیا اور اپ گریڈیشن پروگرام کے تحت جانوروں کے پنجروں کو کشادہ رکھنے کی ہدایت دی۔

نگراں وزیراعلی نے کہا کہ  جانوروں کے لئے عالمی معیار کے پنجرے بنائے جائیں،چڑیا گھر کو انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق اپگریڈ سے متعلق کوالٹی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا، انہوں نے  شیروں او ردیگر جانوروں کی خوراک و دیکھ بھال پر خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دی۔

یہ بھی پڑھیں:2024ء کی پہلی خوشخبری،پٹرول کی قیمت میں کمی؟بڑی خبر آگئی

وزیراعلی محسن نقوی کو سیکرٹری وائلڈلائف اورڈی جی وائلڈلائف کی اپگریڈیشن پلان پرپیشرفت بارےبریفنگ دی ۔