2020 :خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی

Dec 31, 2020 | 13:36:PM
2020 :خیبرپختونخوا میں دہشتگردی کے واقعات میں نمایاں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)صوبہ خیبرپختونخوا میں سال 2020 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی رہی ،قبائلی اضلاع کے 30 ہزار کے قریب خاصہ دار اور لیویز اہلکاروں کو پولیس میں ضم کیا گیا۔ 

تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا   پولیس نے 2020 میں صوبہ میں امن و امان کی فضا کو برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کیا،  کورونا وائرس میں بھی فرنٹ لائن پر ڈیوٹیاں سر انجام دیں۔ پولیس فورس کو جدید آلات سے لیس کیا گیا جبکہ دہشت گردی کے خلاف اہم آپریشنز کے دوران 5خودکش جیکٹ بھی ناکارہ بنائی گئیں۔ 10 ہزار سے زائد اہلکاروں کو پاک فوج نے خصوصی ٹریننگ دی۔ صوبہ بھر میں 87 دستی بم ناکارہ بنائے گئے۔2020  میں کرونا وائرس کے سبب پولیس کے 500 سے زائد افسران اور اہلکار متاثر جبکہ 17 افسران اور جوان شہید ہوئے ہیں۔صوبہ خیبرپختونخوا میں پولیس کی نمایاں کارکردگی کے وجہ سےسال 2020 میں دہشت گردی کے واقعات میں نمایاں کمی رہی۔