سندھ ہائی کورٹ: لاپتا افراد کی بازیابی  کیس کے حوالے اہم پیشرفت

3 لاپتا شہری گھر واپس پہنچ گئے،عدالت کاتینوں شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار

Aug 31, 2023 | 10:46:AM
سندھ ہائی کورٹ: لاپتا افراد کی بازیابی  کیس کے حوالے اہم پیشرفت
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( بلال احمد )سندھ ہائی کورٹ میں لاپتا افراد کی بازیابی سے متعلق کیس کے حوالے اہم پیشرفت،3 لاپتا شہری گھر واپس پہنچ گئے۔

پولیس، سرکاری وکیل اور درخواست گزار نے سندھ ہائی کورٹ کو لاپتا افراد کی بازیابی کے حوالے سےآگاہ کردیا،عدالت نے تینوں شہریوں کی بحفاظت گھر واپسی پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے شہری اسماعیل ستارہ، سعود احمد، رضوان علی کی بازیابی سے متعلق درخواستیں نمٹادیں۔

تینوں شہری لانڈھی اور کھارا در کے علاقوں سے لاپتا ہوئے تھے،عدالت نے شہری صوفی شاہ ہدایت اور دیگر لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق درخواستوں پر رپورٹس طلب کرلیں،عدالت نے لاپتا افرادکو بازیاب کراکر چار ہفتوں میں رپورٹس پیش کرنے کا حکم دیدیا۔

یہ بھی پڑھیں:  بجلی بلوں کیخلاف عوامی رد عمل کا خوف ،واپڈا ملازمین نے بھی حل ڈھونڈ لیا