واٹس ایپ نے عوام کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی

Aug 31, 2022 | 16:09:PM
واٹس ایپ نے عوام کے لیے بڑی سہولت متعارف کروا دی
کیپشن: فوٹو: ویب ایٹ انفو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دنیا میں سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی انسٹنٹ میسجنگ ایپ وٹس ایپ کی انتظامیہ کی جانب سے آئے دن اپنے صارفین کے لیے نئے سے نئے فیچرز متعارف کروائے جاتے ہیں۔ ایسے میں واٹس ایپ نے صارفین کے لیے زبردست فیچر متعارف کروایا ہے جس کے ذریعے اب صارفین اس میسیجنگ ایپلی کیشن پر آن لائن خریداری بھی کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق واٹس ایپ کی مالک کمپنی ’’میٹا‘‘ کے بانی مارک زکر برگ نے فیس بک پوسٹ میں تصدیق کی کہ واٹس ایپ پر آن لائن خریداری کا آپشن متعارف کروا دیا گیا ہے۔ تاہم ابتدائی طور پر آن لائن خریداری کا آپشن صرف بھارت میں متعارف کرایا گیا ہے۔ جہاں پر صارفین سب سے بڑے ریٹیلر اسٹور’’جیو مارٹ‘‘ سے آن لائن خریداری کر سکیں گے۔

یہ بھی پڑھیے: ’ایکو ایپ‘ ہمارے لیے کیا کرے گی؟

آن لائن خریداری انتہائی آسان طریقے سے چیٹ باکس کے ذریعے خریداری کر سکیں گے۔ خریدار اور اسٹور ملازمین کے درمیان ہونے والی چیٹ ’’اینڈ ٹو اینڈ‘‘ ہوگی یعنی اس پر کسی تیسری پارٹی کو رسائی حاصل نہیں ہوگی۔ یاد رہے کہ یہ آپشن واٹس ایپ کی جانب سے پہلا آفیشل آپشن ہے اور اس فیچر کو کمپنی اگلے مرحلے میں دیگر ممالک میں بھی متعارف کرائے گی۔