پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے حادثات: عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا

Aug 31, 2022 | 12:27:PM
پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے حادثات: عدالت نے بڑا فیصلہ سنا دیا
کیپشن: فائل فوٹو (گوگل)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) دوران پرواز پی آئی اے کے اے ٹی آر طیاروں کے انجن بند ہونے سے متعلق معاملے میں سندھ ہائیکورٹ نے سول ایوی ایشن اتھارٹی اور پی آئی اے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں حفاظتی اقدامات کا حکم دے دیا۔

اس حوالےسے متعلقہ حکام نے عدالت میں ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی بھی کروائی جس پر عدالت نے ورثاء کو معاوضے کی ادائیگی کی یقین دہانی پر درخواست نمٹا دی۔

اس حوالےسے سرکار کے وکیل نے مزید کہا کہ رپورٹ عدالت میں پیش کردی گئی ہے اور انٹرنیٹ پر بھی دستیاب ہے۔ مزید ایئر سیفٹی بورڈ کی سفارشات کے مطابق حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد بھی شروع ہوچکا ہے۔

عدالت میں موجود طیارے کے شہید کیپٹن کی والدہ نے اس موقع پر کہا کہ میرے بیٹے کو چھٹی کے باوجود بلایاگیا اور خراب طیارے پر فلائٹ دی گئی۔ اس کے جواب میں سرکاری وکیل نے کہا کہ یہ سب باتیں رپورٹ میں آچکی ہیں۔

اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ آپ یا میں دکھی ماں کو سننے سے انکار نہیں کرسکتے۔

یہ بھی پڑھیے: سیلاب کی تباہ کاریاں، مزید 36 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے

عدالت میں موجود درخواست گزار اقبال کاظمی نے بتایا کہ پی آئی اے کی 60 سالہ تاریخ میں 55 طیارے حادثات کا شکار ہوچکے ہیں جن میں اے ٹی آر طیاروں کی پرواز کے دوران انجن بند ہونے کے 20 واقعات بھی شامل ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ 7 دسمبر  2016 کو PK-661 بھی انجن بند ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا جس میں ممتاز مذہبی  اسکالر جنید جمشید سمیت 47 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ 10 جولائی 2006 کو بھی پی آئی اے کا اے ٹی آر طیارہ ایف 27 ملتان سے لاہور جاتے ہوئے پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد ہوا میں تباہ ہو گیا تھا۔ اس حادثے میں 41 مسافر اور عملے کے 4 ارکان جاں بحق ہوئے تھے۔