بی آرٹی کو مالی سال2020.21 میں1ارب 88 کروڑ روپے کے خسارہ

Aug 31, 2021 | 18:57:PM
بی آرٹی کو مالی سال2020.21 میں1ارب 88 کروڑ روپے کے خسارہ
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) کو پچھلے مالی سال 2020.21 کے دوران ایک ارب 88 کروڑ روپے کے خسارے کا سامنا کرنا پڑا۔بی آر ٹی کو دو سالوں میں مجموعی طور پر 4 ارب 67 کروڑ اور 33 لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ،رواں مالی سال کے دوران بی آر ٹی کو 2 ارب 79 کروڑ روپے کے خسارے کا تخمینہ لگایا گیا ۔

پچھلے مالی سال کے 10 ماہ میں بی آر ٹی کو ایک ارب 92 کروڑ روپے کے اخراجات کا سامنا ہوا جبکہ رواں مالی سال کے دوران اخراجات کا تخمینہ 2 ارب 96 کروڑ روپے لگایا گیا ہے۔بی آر ٹی کو مسافروں سے ٹکٹوں کی مد میں صرف3 کروڑ99 لاکھ روپے وصول ہوئے اور اسے ٹکٹوں کی فروخت سے 12 کروڑ16 لاکھ43 ہزار روپے کی آمدن متوقع ہے۔ دوسری جانب صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ شاہ محمد وزیر نے خسارے کی وجہ بسوں کے کم کرائے کو قرار دیا ہے۔ان ہوںنے کہاکہ ہم نے وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر کرائے کم رکھے ہیں، کرائے بڑھانے سے عوام پر بوجھ پڑے گا۔صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کا یہ بھی کہنا ہے کہ شہر میں پلازوں کی تعمیر سے خسارے میں کمی ہوگی۔ 
یہ بھی پڑھیں: قرضوں میں اضافہ جاری، جولائی میں1 ارب 59 کروڑ ڈالرز کا غیر ملکی قرض لیا گیا