محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی

Sep 30, 2021 | 09:36:AM
   پنجاب،سندھ،گلگت بلتستان ،کوئٹہ،بارش 
کیپشن:  محکمہ موسمیات نے موسم کے حوالے سے اہم خبر سنا دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کہیں دھوپ اور کہیں بادلوں کا راج،موسم پھر بدلنے لگا،لاہور میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا،اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کی توقع ہے، اسلام آباد میں صبح اوررات کے اوقات میں تیزہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ لاہور میں مزیدبارش اور  رات گئے ٹھنڈی ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔

 محکمہ موسمیات  کے مطابق   پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا،  ڈی جی خان، بہاولپور،رحیم یارخان،بہاولنگر،خانپور اور گردونواح میں تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا، ایبٹ آباد، مانسہرہ ، مالاکنڈ، دیراورکرم میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے، سندھ میں میر پور خاص، تھر پا رکر، ٹھٹہ، بدین، کراچی، حیدرآباد، میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے اس کے علاوہ  عمر کوٹ، سکھر، لاڑکانہ، دادو، شہیدبینظیرآباد، جام شورو، سانگھڑ اورجیکب آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے اس دوران موسلادھاربارش کی بھی توقع ہے، بلوچستان میں کوئٹہ، زیارت،لسبیلہ ،خضدار،آواران،تربت اور گردو نواح میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔ گلگت بلتستان میں موسم خشک رہے گا،کشمیرمیں چند مقامات پر تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

 بحرہ عرب میں ممکنہ سمندری طوفان  سے رات گئے ٹھٹھہ ، بدین ، کیٹی بندر پر بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہا ، شہر قائد کا موسم صبح سے خوشگوار ہے ۔

یہ بھی پڑھیںریما خان کا بھارتی گانے پر ڈانس..ویڈیو وائرل