دوست مزاری سے متعلق عدالت سے بڑی خبر آگئی

Oct 30, 2022 | 17:51:PM
دوست مزاری , عدالت ,بڑی خبر, سابق ڈپٹی اسپیکر, پنجاب اسمبلی
کیپشن: سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک ) سابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی دوست مزاری کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا گیا ہے ۔

رپورٹس کے مطابق سردار دوست محمد مزاری کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کر دیا گیا ہے۔اینٹی کرپشن کے وکیل نے عدالت میں کہا کہ ملزم سے تفتیش مکمل کرنے کیلئے جسمانی ریمانڈ درکار ہے۔

 اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوست مزاری نے کہا کہ مجھے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، مجھے آئین کے ساتھ کھڑے ہونے کی سزا دی جا رہی ہے، آئین کے ساتھ کھڑا رہوں گا۔

خیال رہے کہ تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری کو اینٹی کرپشن نے گرفتار کیا گیا تھا، اینٹی کرپشن پنجاب نے دوست محمد مزاری کو سرکاری زمین پر قبضے کے الزام میں طلب کر رکھا تھا ۔سابق ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی دوست محمد مزاری گیارہ اکتوبر کو اینٹی کرپشن پیش نہیں ہوئے تھے۔اینٹی کرپشن پنجاب نے سمن کی تعمیل کے بعد سابق ڈپٹی سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف مقدمہ درج کرنے کافیصلہ کیاتھا۔

 زاہد مزاری ، شیر محمد مزاری اور معظم مزاری کو بھی طلب کیا گیاتھا۔تحصیل روجھان کے تحصیلدار سمیت تمام ریونیو سٹاف ریکارڈ سمیت پیش ہوئے تھے۔اے سی روجھان کی رپورٹ کے مطابق دوست محمد مزاری نے ہزاروں ایکڑ اراضی پر قبضہ کیا ہوا ۔اینٹی کرپشن پنجاب نے تمام ریکارڈ قبضے میں لے لیا تھا۔