لاہور کا جلسہ حکومت ختم کر دے گا، فضل الرحمان کا دعویٰ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)اپوزیشن اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ہونے والے جلسے سے حکمرانوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔جب تک گیدڑملک نہیں چھوڑے گا پیچھا کریں گے۔
ملتان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو لاہور میں ٹاکرا ہو گا، ملتان میں تشدد کیخلاف جمعہ اور ہفتہ کو ملک بھرمیں احتجاج ہوگا۔ موجودہ حکمران دھاندلی سےاقتدارمیں آئے۔ پہلے روزسے ہی ہم نے انتخابی نتائج کوتسلیم نہیں کیا۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے حکومت نے ملتان کی شاہراو¿ں کوبند کردیا تھا،پیپلزپارٹی کومبارکباد دیتا ہوں۔ آج کا اجتماع پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کی مناسبت سے ہورہا ہے۔پی ڈی ایم سربراہ کا کہنا تھا کہ ناجائز،ناپاک، نااہل حکمرانوں اور اہل ملتان کومبارکباد پیش کرتا ہوں۔ ہم نے ان کوملتان سے بھگایا، تمہارے تخت کوگرانے میں بھی اسی طرح فاتح ہوں گے۔
امیر جمعیت علمائے اسلام ف کا کہنا تھا کہ کل پریس کانفرنس میں صرف ایک ڈنڈا دکھایا تھا پھردم دما کربھاگ گئے تھے۔ اگران میں رتی بھرشرم،غیرت ہوتوچلوبھرپانی میں ڈوب مرنا چاہئے۔ یوسف رضا گیلانی کے بیٹوں پرتشدد کیا گیا۔ ہمارے کارکنوں کومختلف اضلاع میں گرفتارکیا گیا۔ فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ اگرہم جلسہ نہیں کریں گے توغریب کی آوازکون بنے گا۔ آپ دھاندلی سے اقتدارمیں آئے، لاہورکے جلسے سے ان کا جنازہ نکلے گا ، خود آرام نا آپ نے آرام کرنا ہے، دن رات ایک کرکے لاہور،اسلام آباد کا معرکہ سرکرنا ہے۔