مرغی کا گوشت سستا ، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر

May 30, 2024 | 11:16:AM
مرغی کا گوشت سستا ، سبزیوں اور پھلوں کے نئے ریٹ مقرر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا جبکہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے نئے نرخ بھی مقرر کر دیے۔

گزشتہ روز بڑے اضافے کے بعد برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے، گوشت 15 روپے فی کلو سستا ہو گیا ہے،برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی نئی قیمت 416 روپے مقررکی گئی ہے، زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 276 روپے جبکہ پرچون ریٹ287 روپے فی کلومقرر کیا گیا ہے۔

فارمی انڈوں کی فی درجن قیمت 237 روپے کی سطح پر برقرار ہے جبکہ انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری ریٹ بھی جاری کر دیے ہیں۔

سرکاری نرخنامے کے مطابق لاہور میں پیاز درجہ اول فی کلو 100 روپے، آلو 75 روپے کلو، ٹماٹر 40 روپے کلو، سبز مرچ 95 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: گرج چمک کیساتھ بارش، محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی کردی

ادرک 580 روپے کلو، لہسن 640 روپے کلو، کھیرا فارمی 45 روپے فی کلو،میتھی 100روپے، بینگن 65 روپے فی کلو، پھول گوبھی 75 روپے کلو، شلجم کی قیمت 60 روپے فی کلومقرر کی گئی ہے۔

سرکاری نرخ نامے میں شملہ مرچ کی قیمت 145 روپے کلو، لیموں دیسی کی قیمت 530 روپے کلو،مٹر 220 روپے کلو، گھیا کدو 65 روپے کلو، گاجر چائینہ 58 روپے کلو، کریلے کی قیمت65 روپے فی کلو ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کراچی:گرو مندر چوک پر ٹارگٹ کلنگ، 2 بھائی جاں بحق ،2 شدید زخمی

سیب کالا کولو کی قیمت315 روپے فی کلو، آڑو 165 روپے فی کلو، اسٹرابیری 125 روپے فی کلو،خربوزہ 80 روپے کلو، فالسہ 290 روپے کلو، تربوز 32 روپے کلو، کھجور ایرانی 470 روپے فی کلومیں دستیاب ہے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کارروائی کرتے ہوئے 1500 کلومردہ مرغیوں کی ترسیل ناکام بنادی،ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق گوجرانوالہ سپیشل میٹ سیفٹی ٹیم کی اگوچک میں چیکنگ کے دوران گاڑی سے 1500کلو بیمارمردہ مرغیاں برآمد ہوئیں۔

مردہ مرغیاں موقع پر ہی تلف کرکے مقدمہ بھی درج کروادیا گیا، ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کا کہنا تھا کہ مردہ مرغیاں نوکھر منڈی کے پولٹری فارم سے گوجرانوالہ سٹی ایریا میں سپلائی کی جارہی تھیں۔