ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ، چیف جسٹس نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا

May 30, 2023 | 18:19:PM
ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ، چیف جسٹس نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) بلوچستان ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کا معاملہ، چیف جسٹس آف پاکستان نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا۔

بلوچستان ہائیکورٹ اور پشاور ہائیکورٹ میں ایڈیشنل ججز کی مستقلی کیلئے چیف جسٹس نے 7 جون کو جوڈیشل کمیشن اجلاس طلب کر لیا ہے، اجلاس میں بلوچستان ہائیکورٹ کے 5 اور پشاور ہائیکورٹ کے 3 ایڈیشنل ججز کی مستقلی پر غور ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس نے آڈیو لیکس کمیشن کے عمل کو روک دیا: خواجہ آصف

بلوچستان ہائیکورٹ کے جسٹس اقبال احمد کاسی، جسٹس شوکت رخشانی، جسٹس گل حسن ترین، جسٹس محمد عامر نواز رانا اور جسٹس سردار احمد حلیمی کے ناموں کی مستقلی پر غور ہوگا۔ جبکہ پشاور ہائیکورٹ کے ایڈیشنل ججز جسٹس شاہد خان، جسٹس خورشید اقبال اور جسٹس فضل سبحان کی مستقلی پر بھی غور ہو گا۔