معاشی صورتحال پرشہباز شریف نےاجلاس طلب کر لیا

May 30, 2022 | 14:54:PM
بدترین مہنگائی کیخلاف وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کر لیا
کیپشن: وزیراعظم شہباز شریف (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش مہنگی ہونے کے جائزے کیلئے اجلاس طلب کر لیا۔ 

وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اجلاس میں وزارت خزانہ، توانائی، پٹرولیم، منصوبہ بندی کے حکام بھی شریک ہوں گے جبکہ اجلاس میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے بعد کی صورتحال پر غور کیا جائے گا، اجلاس میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے بعد اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں اضافے کا جائزہ لینے کیساتھ ساتھ ملکی معاشی صورتحال کا بھی جائزہ لیا جائے گا اور بجلی کی قیمتوں سمیت معیشت پر اثرات سے آگاہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:حج آپریشن۔پی آئی اے نے کرایہ اور قواعد جاری کر دئیے