پہلی کمرشل خلائی پرواز کامیابی سے مکمل

Jun 30, 2023 | 17:49:PM
 پہلی کمرشل خلائی پرواز کامیابی سے مکمل
کیپشن: خلائی پرواز
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) امریکی کمپنی ’ورجن گلیکٹک‘ نے پہلی کمرشل خلائی پرواز کامیابی سے مکمل کرلی۔

فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعرات کو ورجن گلیکٹک خلا کا سفر کرنے کیلئے پیسے ادا کرنے والے صارفین کو خلائی سفر پر لے کر گیا۔اطالوی فضائیہ کے افسران نے سطح سمندر سے 85 کلو میٹر اوپر چند منٹوں کے لیے بے وزنی کی کیفیت کا مشاہدہ کیا، کھڑکی سے زمین کا نظارہ کیا اور اپنے ملک کا جھنڈا لہرایا۔ اس سفر کی لائیو اسٹریمنگ بھی کی گئی۔

Galactic 01 کے نام سے اس مشن کا آغاز  جڑواں جسم  والے "مدر شپ" ہوائی جہاز  کے اسپیس پورٹ امریکا، نیو میکسیکو کے رن وے سے مقامی وقت کے مطابق صبح 8:30 بجے اڑان بھرنے سے ہوا۔

پہلے اس طیارے نے اونچائی حاصل کی اور  پھر تقریباً 40 منٹ بعد اس میں سے راکٹ سے چلنے والا طیارہ علیحدہ ہوگیا  جسے VSS یونٹی کہا جاتا ہے، اس طیارے نے 2283 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے خلا کی جانب سفر کیا۔کمپنی کا اگلا مشن Galactic 02، اگست کے لیے مقرر ہے اور پھر اس کے بعد ماہانہ خلائی  سفر کا سلسلہ شروع ہونےکا امکان ہے۔