موسلادھار بارشیں: محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

Jun 30, 2022 | 10:24:AM
موسلادھار بارشیں،محکمہ موسمیات،پیشگوئی،پنجاب،سندھ ،خیبرپختونخوا،بلوچستان
کیپشن: بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے/ فائل فوٹو، گوگل سورس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات نے ملک کے بیشتر علاقوں میں آج سے مون سون بارشوں کا سلسلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کی ہے،جبکہ کراچی میں مختلف علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔

 محکمہ موسمیات کے مطابق  پنجاب اور سندھ کے ساحلی علاقوں بادل برسنے کی توقع ہے، اسلام آباد، لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

لاہور میں ٹھنڈی ہواؤں کے بعد گرمی کا زور ٹوٹ گیا۔ آج 60 سے 70 فیصد بارش کے امکانات ظاہر کئیے گئے، بادلوں اور سورج کے درمیان آنکھ مچولی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

 یہ بھی پڑھیں:ن لیگ کو بڑا جھٹکا: اہم شخصیت کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان

سندھ کے ساحلی علاقوں ٹھٹھہ، بدین، تھرپارکر میں بھی چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی ہے۔ بلوچستان کے مختلف علاقوں اور کشمیر میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔