جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے دھماکا ہوا: عینی شاہدین

Jul 30, 2023 | 18:15:PM
جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے دھماکا ہوا: عینی شاہدین
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے ہی دھماکہ ہوا جس کی زد میں کارکنان کی بڑی تعداد آئی۔

جے یو آئی ورکرز کنونشن دھماکے کے عینی شاہدین کاکہنا ہے کہ جے یو آئی ورکرز کنونشن شروع ہونے سے پہلے دھماکا ہوا، دھماکے کے مقام پر جے یو آئی کارکنوں کی بڑی تعداد جمع تھی۔

باجوڑ میں جے یو آئی کے ورکرز کنونشن میں دھماکے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کی تعداد 16 ہو گئی جبکہ 50سے زائد افراد زخمی ہیں جنہیں ہسپتال منتقل کر دیاگیا،دھماکے کے شدید زخمیوں کو پشاور کے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ورکرز کنونشن میں دھماکا،جے یو آئی کے اہم عہدیدار جاں بحق

  ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا ہے کہ باجوڑ کی تحصیل خار کا ورکرز کنونشن تھا،تحصیل خار کے امیر مولانا ضیا اللہ جان دھماکے میں جاں بحق ہو گئے جبکہ جنرل سیکرٹیری خار مولانا واحد دھماکے میں شدید زخمی ہوئے ہیں اور جے یو آئی تحصیل ناواگی کے جنرل سیکرٹری مولانا حمید اللہ حقانی بھی باجوڑ بم دھماکے میں دیگر کارکنان کے ساتھ شہید ہوگئے۔