عمران خان کی سزا، عدالتی فیصلے پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے:رانا ثنااللہ

Jan 30, 2024 | 14:42:PM
عمران خان کی سزا، عدالتی فیصلے پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے:رانا ثنااللہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور شاہ محمود قریشی کی سائفرکیس میں سزا پرسابق وزیرداخلہ رانا ثنااللہ نےردعمل میں کہا کہ سائفر جیسےکلاسیفائیڈ ڈاکیومنٹ کو پبلک کرنا جرم ہے جس نے ریاست کا نقصان ہوا،عدالتی فیصلے پر ہمیں مکمل بھروسہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق رانا ثنااللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ریاست پرحملہ کرنےوالوں کےساتھ یہی سلوک ہوناچاہیے،قومی اورریاستی مفادات سےجو کھیلےگا انھیں اگرجوڈیشل پراسس کے تحت سزا ہوئی ہےتو انھیں یہ حق حاصل ہےکہ وہ ہائیکورٹ اورسپریم کورٹ میں اپیل کرسکتے ہیں،سابق وزیرداخلہ نےمزید کہا نوازشریف کو سزا ہی سپریم کورٹ سے ہوئی تھی جس میں وہ اپیل تک نہیں کرسکتے تھے۔

 رانا ثنااللہ کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی جماعت اورکارکن کواحتجاج کا آئینی حق ہے،احتجاج اور ریاست کےخلاف ہتھیار اٹھانےمیں فرق ہے،ریاست پرچڑھ دوڑنے،شہدا کی یادگارپرڈنڈے برسانےدشمن کے کلیجہ میں ٹھنڈک ڈالنےوالےمیں فرق رکھناہوگا، اگریہ فرق نہیں رکھا جائے گا تو پھر ریاست قائم نہیں رہ سکتی۔