کوویکس پاکستان کو 1 کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کریگا

Jan 30, 2021 | 20:57:PM
 کوویکس پاکستان کو 1 کروڑ 70 لاکھ کورونا ویکسین ڈوز فراہم کریگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی) کی کورونا ویکسین کی دستیابی کیلئے کوششیں بارآور ثابت ہوگئیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی اسد عمر نے ٹوئٹ کے ذریعے قوم کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے کہا کہ کوویکس کی جانب سے ایک کروڑ ستر لاکھ ویکسین ڈوز فراہم کرنے کا خط موصول ہوگیا۔ کورونا ویکسین فروری سے ملنا شروع ہو گی۔
انہوں نے کہا کہ چھ ملین ویکسین مارچ تک مل جائے گی۔ تمام سترہ ملین ڈوزز 2021 کے پہلے ہاف میں موصول ہو جائیں گی۔
واضح رہے کہ کوویکس سے ویکسین کی دستیابی یقینی بنانے کا معاہدہ آٹھ ماہ پہلے کیاگیا تھا۔