اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیلو بیگم انتقال کر گئیں
تفصیلات کے مطابق لالی ووڈ کی معروف اداکارہ نیلو بیگم اداکار شان کی والدہ تھیں۔اداکارہ نیلو کافی عرصے سے علیل تھیں۔ان کے نمازجنازے کا اعلان بعد میں کیاجائے گا۔ نیلو بیگم نے اپنے فنی کیریئر میں دوشیزہ،عذرا،زرقا،بیٹی،ڈاچی،جی دار جیسی یادگار فلموں میں کام کیا۔
اداکارہ کی موت کی خبر اداکار شان نے سوشل میڈیا کی معروف سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کے ذریعے دی۔
It is with the saddest of heart I share the departure of my mother as she has gone to her creator .may ALLAH bless her ❤️????????
— Shaan Shahid (@mshaanshahid) January 30, 2021
نیلو 12سال کی عمر میں بھوانی جنکشن سے فلمی صنعت میں قدم رکھنے والی اداکارہ تھیں، نیلو نے کئی یادگارفلمیں دیں۔ فلم سات لاکھ میں جلوہ گرہوئیں تو گانا”آئے موسم رنگیلے سہانے“اُن کی پہچان بن گیا۔سرگودھا کی نواحی قصبے بھیرہ کے مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولنے والی سنتھیا الیگزینڈر فلمی دنیا کی نیلو بنی۔نیلو کافلمی کیرئیر ہالی وڈ کی مشہور فلم بھوانی جنکشن سے شروع ہوا لیکن انہوں نے شہرت پاکستانی فلموں میں آئٹم سانگ سے پائی۔
شاہ ایران کے سامنے رقص کے لئے مجبور کرنے پر نیلو نے خواب آور گولیاں کھا لیں جس پر نامور شاعر حبیب جالب نے نظم لکھی۔نیلو نے معروف ہدایتکار ریاض شاہد سے شادی کی اور اپنا نام عابدہ رکھا۔آج کا سپر سٹار شان اُن کا صاحبزادہ ہے۔