ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی دعوت مسترد کردی

Dec 30, 2023 | 09:23:AM
ارجنٹینا نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی دعوت مسترد کردی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ارجنٹینا کے نئے صدر جیویر میلی نے برکس تنظیم کا حصہ بننے کی پیشکش ٹھکرا دی۔

ارجنٹینا کے صدر کا کہنا ہے کہ روس اور چین کے برعکس امریکا کا اتحادی بننا چاہتے ہیں،رپورٹس کے مطابق 22 دسمبر کو لکھے گئے خط میں جو کہ گزشتہ روز جاری کیا گیا، ارجنٹینا کے صدر نے برازیل، روس، بھارت، چین اور جنوبی افریقا کے رہنماؤں کو بتایا کہ بلاک میں ارجنٹینا کی رکنیت کا وقت مناسب نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:نوجوان طیارے کے پہیوں میں چھپ کر پیرس پہنچ گیا

انہوں نے اپنے خط میں کہا کہ خارجہ امور کے بارے میں میرا نقطہ نظر پچھلی حکومت سے بہت سے پہلوؤں پر مختلف ہے اور اس لحاظ سے پچھلی انتظامیہ کے کچھ فیصلوں پر نظرثانی کی جائے گی۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق ارجنٹینا کے صدر نے مرکزی بینک اور کئی وزارتیں ختم اور پیسو کے بجائے ڈالر استعمال کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔