اینٹی ریپ ایکٹ کا نفاذ۔۔۔ملزموں کی شامت آگئی، ایف آئی اے نے بڑااقدام اٹھا لیا

Dec 30, 2021 | 22:38:PM
ایف آئی اے، آفس
کیپشن: ایف آئی اے آفس(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)اینٹی ریپ ایکٹ کے نفاذ کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کا بڑا فیصلہ ، لاہور سمیت ملک بھر کے جنسی جرائم کے ملزموں کا ریکارڈ اکٹھا کرنے کیلئے ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے مراسلہ لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اینٹی ریپ قانون کے تحت ملز موں کو کیمیکل کنسٹریشن کی سزا دی جا سکتی ہے،وفاقی حکومت کی جانب سے اینٹی ریپ لا کے نفاذ کے بعد ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے بڑا فیصلہ کیا جس کے تحت لاہور سمیت ملک بھر کے ایسے ملزموں کا ڈیٹا مرتب کیا جا رہا ہے جو جنسی جرائم میں ملوث پائے جاتے ہیں،ان کی لسٹیں تیار کی جائیں گی، جس کیلئے ڈائریکٹرآپریشنز سائبر کرائم نے ملک بھر کے سائبر کرائم آفیسرز کو مراسلہ لکھ دیا ہے جس کے مطابق ریپ کے عادی، چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کی نازیبا ویڈیوز سے ہراساں کرنےو الے ملزموں کی لسٹیں مرتب کر کے ریکارڈ اکٹھا کیا جائے گا ،ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے پولیس سے بھی ریپ میں ملوث مجرموں کی لسٹیں مانگ لی ہیں ،قانون کے مطابق ریپ کے عادی مجرموں کو اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت کیمیکل کیسٹریشن کی سزا دی جا سکتی ہے ۔ ڈائریکٹرآپریشنز سائبر کرائم بابر بخت قریشی کا کہنا تھا کہ ملک بھر سے عادی ریپیٹ ، چائلڈ پورنوگرافی اور خواتین کو نازیبا ویڈیوز اور تصاویر کی مدد سے بلیک میل کرنے کا ڈیٹا مختلف اداروں کے ساتھ بھی شیئر کیا جائے گا تاکہ ملزموں کو عدالتوں سے سزائیں دلوانے میں مدد ملے، عادی ریپیٹ اور بلیک میلنگ میں ملوث خواتین کا ریکارڈ بھی مرتب کیا جائے گا، اینٹی ریپ ایکٹ کے تحت ڈیٹا کو آئندہ چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ میں زور دار دھماکا۔۔۔4 افراد جاں بحق،15 زخمی