آمدن سےزائد اثاثے ،خواجہ آصف  مطمئن نہیں کر سکے : شہزاد اکبر

Dec 30, 2020 | 09:47:AM
آمدن سےزائد اثاثے ،خواجہ آصف  مطمئن نہیں کر سکے : شہزاد اکبر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعظم کے مشیر داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ ذرائع آمدن کا ثبوت دینا ہوتا ہے لیکن لیگی رہنما خواجہ آصف اپنی جائیداد سے متعلق مطمئن نہیں کر سکے۔

تفصیلات کے مطابق مشیر داخلہ واحتساب بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا کہ خواجہ آصف پبلک آفس ہولڈر رہے لیکن کمپنی سے تنخواہ لیتے تھے۔ خواجہ آصف بیرون ملک تنخواہ کا ثبوت نہیں دے سکے۔ انہوں نے کہا کہ دبئی کی کمپنی نقد تنخواہ دیتی تھی اگر آمدن جائز ہے تو پھر ثبوت بھی ہونا چاہیے۔ انہوں نےمسلم لیگ ن کی نائب صدر پر بھی شدید کی اور ان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ مریم نواز خود سزا یافتہ ہیں ان کا یہ کہنا کہ خواجہ آصف کو اغوا کیا گیا مضحکہ خیز ہے۔ کیلبری کوئین جو مرضی کہیں کوئی معنی نہیں رکھتا وہ اپنے والد کو بچانے کے مشن پر ہیں۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کہہ چکی نواز شریف آئیں گے تو استعفے دیں گے۔ ہم نے نواز شریف کی واپسی کیلئے برطانوی حکام سے بات کی ہے۔ برطانوی ہوم ڈیپارٹمنٹ نے ابھی جواب دینا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ فروری میں نواز شریف کے پاسپورٹ کی مدت ختم ہو جائے گی۔ نواز شریف کے پاسپورٹ سے متعلق قانون کے مطابق فیصلہ ہوگا۔ آنے والے دنوں میں نواز شریف کیلئے مزید مشکلات ہوں گی۔