ارشد شریف قتل کیس،کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بے گناہ قرار

Aug 30, 2023 | 10:10:AM
پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔ جبکہ 2 اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔ جبکہ 2 اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی۔

ذرائع کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں بےگناہ قرار دے دیا گیا ہے ذرائع کا کہناہے کہ کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدے کے باوجود آج تک منظر عام پر نہ لاسکی۔پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات کی طوالت سے متعلق سوال کا جواب بھی اتھارٹی کے ترجمان نہ دے سکے۔

ارشد شریف کے قتل کے حوالے سے نئے اہم انکشافات سامنے آگئے ہیں کینیا میں ارشد شریف کے میزبان خرم اور وقار قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں۔ اور کینیا میں ہی مقیم ہیں۔

خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا ۔

مزید پڑھیں:پٹرول300روپے فی لٹر ؟بجلی کا یونٹ 75 روپے کا؟ ہوش اڑا دینے والی خبریں آگئیں

بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔