ٹرانس جینڈر بل کے خاتمے کیلئے خیبرپختونخوا اسمبلی میں قرارداد جمع

Sep 29, 2022 | 22:15:PM
ٹرانس جینڈر بل، خیبرپختونخوا اسمبلی، جمیعت علما اسلام، رکن نعیمہ کشور، قرارداد جمع
کیپشن: کے پی کے اسمبلی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹرانس جینڈر بل کا معاملہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں پہنچ گیا ،جمعیت علما اسلام کی رکن نعیمہ کشور نے ٹرانس جینڈر بل کو ختم کرنے کیلئے کے پی اسمبلی میں قرار داد جمع کر وادی ۔
رکن اسمبلی کی جانب سے جمع کرائی گئی قراردادکے متن میں کہاگیا ہے کہ 2018 میں ٹرانس جینڈر بل اسلامی نظریاتی کونسل سے مشاورت کے بغیر پاس کیا تھا، جس وقت ٹرانس جینڈر بل منظور ہوا اس وقت الیکشن کا وقت تھا اسمبلی میں ممبران کی تعداد کم ہوا کرتی تھی۔
قرارداد میں کہا گیاہے کہ آئین کے آرٹیکل 227 اور شریعت ایکٹ 1991 کے مطابق کوئی غیر شرعی قانون کا نفاذ ملک میں ممکن نہیں ،جید علما کرام اور اسلامی نظریاتی کونسل نے اس بل کو اسلام کے خلاف قرار دیا ہے، قرارداد میں کہا گیاہے کہ کے پی اسمبلی مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام کے خلاف اس بل فوران منسوخ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: نوازشریف نے بھی پاکستان واپسی کیلئے تیاری پکڑ لی، وکلا کو اہم ہدایات جاری