پاک فضائیہ کی 146 ویں پاسنگ آؤٹ پریڈ، فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ

Sep 29, 2022 | 11:41:AM
رسپالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی 146 ویں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
کیپشن: پاسنگ آؤٹ پریڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) رسالپور میں پاک فضائیہ کے کیڈٹس کی 146 ویں شاندار پاسنگ آؤٹ پریڈ ہوئی جس میں فلائی پاسٹ کا زبردست مظاہرہ کیا گیا۔ چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:مطالبات کی منظوری کیلئے احتجاج: کسانوں کا ڈی چوک جانے کا اعلان

تفصیلات کے مطابق اصغر خان اکیڈمی رسالپور میں پاک فضائیہ کی 146 ویں گریجوایشن تقریب کا انعقاد ہوا، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا تقریب کے مہمان خصوصی تھے، جنرل ندیم رضا نے پریڈ کا معائنہ کیا اور پاس آؤٹ ہونےوالے گریجوایٹس کو بیجز لگائے۔

 بہترین پائلٹ کی چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر احسن علی خٹک نے حاصل کی۔ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر صبیح الدین اور انجینئرنگ میں چیف آف ایئر اسٹاف ٹرافی اکیڈمی انڈر آفیسر محمد ثاقب نے حاصل کی۔ غیر ملکی دوست ممالک کے گریجوایٹس نے بھی عمدہ کارکردگی پر انعامات حاصل کیے۔

اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے کہا کہ پاکستان پرامن بقائے باہمی کے اصول پر کار بند ہے، ہر طرح کے خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجا جائے۔