ایمبولینس سائرن کو روایتی بانسری اور طبلے کی موسیقی سے بدلنے کا منصوبہ

Sep 29, 2021 | 18:25:PM
ایمبو لینس کے،سائرن،کو،بانسریکی ،آواز میں بدلنے کا منصوبہ
کیپشن: ایمبولینس،فائل فو ٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹر نگ ڈیسک) ایمبولینس سائرن کی  آواز کو روایتی بانسری اور طبلے کی موسیقی سے بدلنے کا منصوبہ،آغاز  بھارتی دارالحکومت نئی دہلی سے ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق اس منصوبے کی تصدیق  نئی دہلی کے یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹرنتن گاڈکری نے اپنے ایک بیان میں کی۔ان کا کہنا تھا کہ ایمبولینس سائرن کی چیختی چنگھاڑتی آواز سے لوگوں پر برا اثر پڑتا ہے اور وہ بوکھلاہٹ کا شکار ہوجاتے ہیں۔اس کے برعکس بانسری، طبلے اور ہارمونیم جیسے آلاتِ موسیقی پر روایتی دھنوں کی آواز، سننے والوں کو ایک خوشگوار احساس دیتی ہے۔یونین روڈ ٹرانسپورٹ منسٹر کا مزید کہنا تھا کہ

 مختلف دھنوں کا جائزہ لیا جارہا ہے جو بہت جلد ایمبولینس سائرن کی جگہ لیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:اختیارات میں کمی کے معاملے پر ناخوش سی ای او پی سی بی وسیم خان کا چونکا دینے والا اقدام