ڈالر کی قیمت برقرار، سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان

Nov 29, 2023 | 18:53:PM
ڈالر کی قیمت برقرار، سٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اشرف خان ) اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت برقرار رہی لیکن دیگر کرنسیوں  کی جانب سے پاکستانی روپے کو جنجھوڑنے کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔

اوپن مارکیٹ میں ڈالر 287 روپے اور یورو 313 روپے پر برقرار رہا ،اوپن مارکیٹ میں برطانوی پاونڈ ایک  روپے اضافے سے 362 روپے کا ہوگیا ،امارتی درہم کی بات کی جائے تو  اوپن مارکیٹ میں اماراتی درہم78 روپے 50 پیسے  پر برقرار  رہااور سعودی ریال 76.70 روپے پر برقرار رہا۔ 
پاکستان سٹاک ایکس چیبج کی بات کی جائے تو دن بھر اتار چڑھاؤ  کا سلسلہ دیکھنے میں آیا ،کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں تیزی کے بعد مندی  چھا گئی، 100 انڈیکس میں 228 پوائنٹس کی کمی،ہنڈرڈ انڈیکس 0.38 فیصد کمی سے 60 ہزار 501 کی سطح پربند ہوا ،  کاروباری ہفتے کے تیسرے روز دن کے آغاز پر ہی سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی دیکھی گئی اور 100 انڈیکس 61 ہزار کی حد عبور کر گیا،کاروبار شروع ہوتے ہی 100 انڈیکس میں 746 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے ساتھ ہی 100 انڈیکس 61 ہزار 476 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔

لیکن اس کے بعد مندی دیکھنے میں آئی اور دن کے اختتام پر سٹاک ایکس چینج میں ہنڈر انڈیکس 60 ہزار 500 کی سطح پر آ گیا ۔