سرکاری محکمے عوام کی خدمت کریں، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی: وزیراعلیٰ سندھ

Nov 29, 2023 | 10:27:AM
سرکاری محکمے عوام کی خدمت کریں، کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں ہو گی: وزیراعلیٰ سندھ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) وزیراعلیٰ سندھ رٹائرڈ جسٹس مقبول باقر کا کہنا ہے کہ سرکاری محکمے عوام کواپنی بہترسروس فراہم کریں اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائے گی۔

نگران وزیراعلیٰ سندھ رٹائرڈ جسٹس مقبول باقر رات دیر سے بھٹ شاہ درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی پہنچ کر چادر چڑھاکر ملکی استحکام کے لئے دعا کی، بعدازاں وزیراعلیٰ نے شاہ کے فقراء سے بھٹائی کا کلام بھی سنا، اس موقعے پر وزیراعلیٰ کو سندھی ٹوپی اور کھیس پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: یہ کس مقام پہ سوجھی تجھے بچھڑنے کی ،کہ اب تو جا کے کہیں دن سنورنے والے تھے

 بعدازاں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے نگران وزیراعلاسندہ جسٹس رٹائرڈ باقر مقبول نے کہاکےحضرت شاہ عبدا للطیف بھٹائی کے پیغام سےروحانی سکون ملتاہے، شاہ کے پیغام سے امن سلامتی اورمحبت کا درس ملتاہے۔

ان کا مزید کہناتھاکےسندہ بھرمیں کچے کے علاقے میں بد امنی کے خلاف کاروائی کرنےکے احکامات جاری کئےگئے ہیں، ہماری کوشش ہے کے عوام کو رلیف دیں، سرکاری محکمے عوام کواپنی بہترسروس فراہم کریں، اس میں کسی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہ کی جائےگی۔

کسانوں کو درپیش مسائل سے متعلق ان کاکہناتھاکے یوریاکھادکی بلیک مارکیٹنگ کے سلسلے میں انتظامیہ کنٹرول کرکے کاشتکاروں کورلیف فراہم کرے۔

واضع رہے وزیراعلاسندہ گذشتہ روز سےمٹیاری میں دوپروگرام منسوخ کرنے کے بعد رات دیر بھٹ شاہ پہنچے جس کا سارا دن انتظامیہ انتظار کرتی رہی۔