پاسپورٹ بنوانے والوں کیلئےبڑی خوشخبری

Nov 29, 2022 | 19:55:PM
پاسپورٹ, خوشخبری, آن لائن
کیپشن: پاسپورٹ(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)لاہورکے تمام دفاتر میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی آن لائن کرنے کا حتمی فیصلہ ،دو ماہ کے بعد پاسپورٹ فیس بینکوں کی بجائے صرف آن لائن جمع کروائی جا سکے گی ،اکتیس جنوری سے پاسپورٹ فیس " پاسپورٹ فیس آسان" موبائل ایپ سے جمع ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے تمام دفاتر میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی آن لائن کرنے کا حتمی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔دو ماہ کے بعد پاسپورٹ فیس بینکوں کی بجائے صرف آن لائن جمع کروائی جا سکے گی،اکتیس جنوری سے پاسپورٹ فیس " پاسپورٹ فیس آسان" موبائل ایپ سے جمع ہو گی۔سائلین بینکوں میں جانے کی بجائے موبائل ایپ سے پاسپورٹ فیس جمع کروائیں گے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یکم فروری سے بینکوں میں پاسپورٹ فیس کی ادائیگی پر پابندی عائد کر دی جائیگی۔سائلین کو فیس ادائیگی میں آسانی ہو گی۔فیس کی وصولی کی کنفرمیشن ایس ایم ایس کے ذریعے کی جائیگی۔