دنیا کی طویل العمر بلی گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل

Nov 29, 2022 | 12:16:PM
فائل فوٹو
کیپشن: دنیا کی سب سے طویل العمر بلّی کا نام گنیز بک میں شامل
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )جنوب مشرقی لندن میں رہنے والی ایک بلی کو دنیا کی سب سے طویل العمر بلی قرار دے دیا گیا ہے۔برطانیہ میں موجود فلوسی نامی بلی کو 27 سال کی ہونے پر گنیز ورلڈ ریکارڈز میں شامل کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ بلی اپنی زندگی کے دوران کئی لوگوں کے ساتھ پالتو جانور کے طور پر رہی تاہم اس وقت وہ ایک بلیوں کے تحفظ والے چیریٹی ادارے میں موجود ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق اورپنگٹن شہر کے ایک خاندان کے ساتھ رہنے والی 26 سالہ فلوسی کو گنیز بک برائے عالمی ریکارڈز نے دنیا کی سب سے طویل العمر بلی تسلیم کرتے ہوئے کہا ہے کہ انسانی عمر سے موازنہ کریں تو یہ 120 سال کے برابر ہے۔ بلی کی مالکن وکی گرین نے فلوسی کو ’زبردست بلی‘ قرار دیا۔ وہ اسے بلیوں کے شیلٹر ہوم سے اپنے گھر لائے تھے۔ وکی نے بتایا کہ فلوسی بہری ہے، اس کی نظر کمزور ہو رہی ہے مگر یہ اب بھی پیار کرتی ہے اور کھیلتی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اس بلی سے قبل سب سے زیادہ عمر تک جینے کا ریکارڈ ٹیکساس کی بلی کے پاس 2005ء تک تھا جو 38 سال اور 3 دن تک زندہ رہی تھی۔

اُنھوں نے کہا کہ ’یہ اتنی پیاری اور شوخ ہے، یہ سوچ کر اور بھی اچھا لگتا ہے جب آپ اس کی عمر کا خیال کریں۔‘ 
گنیز ورلڈ ریکارڈز کا کہنا ہے کہ فلوسی مرسی سائیڈ ہسپتال کے پاس بلیوں کے ایک شیلٹر میں تھی جب وہاں کام کرنے والے دو ورکرز نے ان پر ترس کھایا اور ایک ایک بلی کو گھر لے آئے۔ 
فلوسی اور وہ خاتون ورکر 10 برس تک ساتھ رہے۔ پھر وہ خاتون وفات پا گئیں تو ان کی بہن نے فلوسی کو 14 برس تک اپنے ساتھ رکھا۔ جب ان کی وفات ہو گئی تو وکی گرین نے فلوسی کو اپنا لیا کیونکہ گنیز کے مطابق وکی کو بڑی عمر کی بلیاں پالنے کا تجربہ تھا۔ 

دوسری جانب دنیا کے طویل العمر کتے کا ریکارڈ امریکا کی ریاست کیلیفورنیا کے ایک پالتو کتے گینو کے پاس ہے جس کی عمر اس وقت 22 سال ہے۔