ایران:ایٹمی پروگرام کے بانی کا قتل،مشرقیٰ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی

Nov 29, 2020 | 11:55:AM
 ایران:ایٹمی پروگرام کے بانی کا قتل،مشرقیٰ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ایران کے جوہری سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل کے بعد مشرق وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے لگے۔اقوام متحدہ نے تہران سے صبروتحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کردی۔

تفصیلات کے مطابق  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صدارت کے آخری دنوں میں ایران اور اس کے مخالفین کے درمیان ایک نیا محاذ کھڑا ہونے کا خطرہ پیدا ہوگیا ہے۔امریکا نے ایرانی سائنسدان محسن فخری زادہ کے قتل سے ایک روز قبل ہی خلیج فارس میں بحری بیڑہ تعینات کر دیا ہے۔اقوام متحدہ نے بھی ایرانی سائنسدان کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے تہران سے تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ترجمان اقوام متحدہ نے کہا  کہ ایسے اقدام سےگریز کیا جائے جس سے خطے میں کشیدگی بڑھے۔

خیال رہے کہ ایران کے ایٹمی پروگرا م کے بانی سائنسدان محسن فخری زادہ کو گذشتہ دنوں تہران میں فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا ۔محسن فخری زادہ ایران کی وزارتِ دفاع کی ریسرچ اورانوویشن تنظیم کے سربراہ تھے اور وہ ایران کے سینئر ترین ایٹمی سائنسدان تھے، ان کا شمار ایران کے ایٹمی پروگرام کے بانیوں میں ہوتا ہے۔

ایرانی صدر حسن روحانی نے سینیئر ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کےقتل کا الزام اسرائیل پر عائد کرتے ہوئےکہا ہےکہ ایران جلد بازی کے بجائے اس قتل کا بدلہ صحیح وقت پر لےگا۔حسن روحانی کاکہنا ہےکہ ایران کے دشمنوں کو معلوم ہونا چاہیےکہ ایران کےعوام اس مجرمانہ اقدام کا جواب دینا جانتے ہیں۔