تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیشگوئی، محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

May 29, 2022 | 10:05:AM
محکمہ موسمیات،بارش،گرد آلود ہوائیں
کیپشن: ملتان، ساہیوال، فیصل آباد میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی توقع
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔ شما ل مشرق پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیزہواؤں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

موسم کی خبر دینے والوں کے مطابق ملتان، ساہیوال، فیصل آباد، بہاولپور اور ڈی جی خان میں گرد آلود ہواؤں کے جھکڑ چلنے کی توقع ہے۔ گزشتہ روز سبی میں 48، جیکب آباد میں 47 اور دادو میں 46 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ کیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں:حمزہ شہباز کی کرسی خطرے میں، عدالت سے بڑی خبر آگئی

  اسلام آباد کے علاقے سید پور میں 23، ائیر پورٹ میں 12، گولڑہ میں 06، زیرو پوائنٹ میں 05، بوکرہ میں 02 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اسی طرح پنجاب کے علاقے مری 15، سرگودھا 14، جوہر آباد 12، منگلہ 02، راولپنڈی (چکلالہ 02، شمس آباد 01)، خیبر پختونخوا کے علاقے  پٹن 13، مالم جبہ 12، دیر (زیریں 08، بالائی 03)، پاراچنار، تخت بائی 06، بالاکوٹ 05، کالام 03 ، کاکول، بابوسر 02، چیراٹ 01، کشمیر: راولاکوٹ ، گڑھی دوپٹہ 09 اور کوٹلی 08 جبکہ گلگت بلتستان کے علاقے استور، بگروٹ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔