بھارت میں قیامت برپا کرنیوالا وائرس پاکستان میں داخل

May 29, 2021 | 11:17:AM
بھارت میں قیامت برپا کرنیوالا وائرس پاکستان میں داخل
کیپشن: وائرس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بھارت میں قیامت برپا کرنے والا وائرس پاکستان میں بھی پہنچ گیا۔ گزشتہ روز وزارت صحت نے انڈین ویری انٹ کے ایک کیس کی تصدیق کر دی۔ وائرس کی بھارتی قسم کا یہ ملک میں پہلا کیس ہے۔

 ترجمان وفاقی وزارت صحت ساجد شاہ نے کہا ہے کہ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ نے بھارتی کورونا وائرس کی قسم کا کیس تشخیص کیا تھا جس کے لئے مئی 2021 کے پہلے تین ہفتوں کے دوران ایس او آر ایس کووڈ-2 نمونے حاصل کئے گئے تھے۔ نتائج سے تصدیق ہوئی کہ سات کیسز جنوبی افریقی اور ایک کیس بھارتی جراثیم سے متاثرہ ہے۔ یہ پاکستان میں بھارتی قسم کا پہلا کیس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر۔مسافر وین کھائی میں جا گری۔ 9 افراد جاں بحق
 علاوہ ازیں وفاقی وزارت صحت نے کورونا ویکسین لگوانے سے 2 سال میں موت کی افواہ پر وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوئی سائنسی تحقیق یہ ثابت نہیں کرتی کہ ویکسین لگوانے سے دو سال بعد موت واقع ہو سکتی ہے یہ خبر من گھڑت ہے، نوبل انعام یافتہ سائنسدان نے اپنے انٹرویو میں ایسی کوئی بات نہیں کی ہے کہ ویکسین لگوانے والے 2 سال میں مرجائیں گے، تمام ویکسین تحقیق اور ٹیسٹنگ کے مراحل سے گزر کر عام عوام تک پہنچتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا سے مزید 73 افراد جاں بحق۔ 2455 مثبت کیسز رپورٹ