سرپرائز اپوزیشن کو نہیں عثمان بزدار کو ملا۔ شاہد خاقان عباسی

Mar 29, 2022 | 13:15:PM
چند ووٹوں کیلئے  بہترین وزیر اعلیٰ قربان کر دیا گیا:خاقان عباسی
کیپشن: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ  پہلے یہ کہتے تھے کہ عثمان بزدار پنجاب کا بہترین وزیر اعلیٰ ہے ،  پھر چند ووٹوں کے لئے  پاکستان کا سب سے بہترین وزیر اعلیٰ قربان کر دیا گیا،عمران خان نے گزشتہ چار سال میں ہر معاملے پر یو ٹرن لیا ۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نےکہا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کے سینکڑوں کیسز ہیں جن میں اربوں کی کرپشن ہے ، ن لیگ کے خلاف بنائے کیسز عوام کے سامنے رکھیں ،  پی ٹی آئی کی کرپشن کا حساب  بھی ہوگا لیکن عوام کے سامنے ہوگا، ملک کے حالات دیکھ لیں، آئی ایم ایف کی رپورٹ پڑھ لیں تو آپ کو علم ہو جائے گا کہ ہم   کتنے گہرے کھڈے میں گرے ہوئے ہیں اور حکمرانوں کی آنکھیں بند ہیں ۔ 

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ   عمران خان بلیک میل  نہیں ہوتے  بلکہ  یو ٹرن لیتے ہیں ، وہ  غلط بیانی کرتے ہیں ۔ پنجاب اپنی تاریخ کے نام نہاد بہترین وزیر اعلیٰ سے محروم ہو گیا ہے ، ہمیں بھی افسوس ہے کہ ہمارے وزیر اعظم کو دوسرے ممالک  سے لوگ خط لکھ کر دھمکیاں  دیتے ہیں  اور وزیر اعظم یہ بتانے کے قابل نہیں  کہ اسے دھمکی کس نے دی ہے ، وہ  پارلیمان میں لے آتے خط ، ہمیں  بتاتے  کہ فلاں حکومت  یا  فلاں شخص نے دھمکی دی ہے پورا پارلیمان ان کے ساتھ ہوتا ، پاکستان خود مختار لک ہے ، آپ کی خود مختاری  وہیں ختم ہو جاتی ہے جب جلسے میں خط لہرائیں  اور بتانے کے قابل نہ ہوں  کہ لکھا کیا ہےایسا لگتا ہے کہ  کوئی  خط ہے نہیں  ہے صرف  شعبدہ بازی ہے ، وزیر اعظم نیشنل سکیورٹی کمیٹی کو بتائیں کہ  کس نے خط لکھا اور کیسے اس کا  مقابلہ کیا جا سکتاہے ، 23 کروڑ عوام کو اگر کوئی دھمکی دے رہا ہے تو یہ معمولی بات نہیں ،سازشی عناصر کو ناکامی کے سوا کچھ نہیں ملے گا۔