یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

Jun 29, 2021 | 20:35:PM
یکم جولائی سے کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)ترکی میں کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی آنے پر ملک بھر میں یکم جولائی سے پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ترکی میں کورونا وبا پر کافی حد تک قابو پالیا گیا ہے جس کے باعث کورونا کے نئے کیسز میں نمایاں کمی دیکھی گئی ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترکی کے وزارت داخلہ کی جانب سے جاری مراسلے میں تمام 81 صوبوں میں کاروبار زندگی کو مرحلہ وار کھولنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ یکم جولائی سے لاک ڈاون ختم کردیا جائے اور کاروباری مراکز سمیت سینما گھر بھی یکم جولائی سے کھول دیئے جائیں۔
لاک ڈاﺅن کے خاتمے سے شادی بیاہ کی تقریبات اور اس میں مہمانوں کو کھانا پیش کرنے کی پابندی بھی ختم ہوجائے گی جس پر شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا ۔
 یہ بھی پڑھیں۔ یکم جولائی سے پٹرول پھر مہنگا۔۔اوگرا نے سمری حکومت کو بھیج دی