ٹو کیو اولمپکس میں پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے پٹھانوں کیخلاف بیان دینے کے بعد  معافی ما نگ لی

Jul 29, 2021 | 19:17:PM
ٹو کیو اولمپکس میں پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی نے پٹھانوں کیخلاف بیان دینے کے بعد  معافی ما نگ لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ما نیٹرنگ ڈیسک )ٹوکیواولمپکس میں ناکامیوں کا سامنا کر کے میڈل کی دوڑ سے باہر ہونے والی پاکستانی بیڈ منٹن کھلاڑی ماہور شہزاد نے پٹھان بھائیوں سے متعلق حیران کن بیان دینے کے بعد  معافی ما نگ لی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق  جولائی22 کو ان کی ایک ویڈیو وائر ل ہوگئی تھی جس میں انہوں نے اپنے مخالفین پر سخت تنقید کی اور انہیں’پٹھان‘ کہا۔

ماہ نے اپنی ویڈیو میں کہا تھا’لوگوں نے میری تعریف کی ، لیکن کچھ بیڈمنٹن کھلاڑی ہیں جو مکمل طور پر پٹھان ہیں۔ میں پاکستان میں پہلے نمبر پر ہوں ، لیکن ہمارے باقی پاکستانی بیڈمنٹن کھلاڑی میری ترقی سے بہت زیادہ جل رہے ہیں۔ یہ اس طرح ہے کہ آپ نہ تو خود کچھ حاصل کرتے ہیں ، اور نہ ہی آپ چاہتے ہیں کہ کوئی اور حاصل کرے۔

سوشل میڈیا صارفین نے24 سالہ کھلاڑی کے بیان پر سخت مذمت کی۔ سوشل میڈیا صارفین کے ردعمل پر ماہ نور نے ایک اور ویڈیو شیئر کی ہے۔بیڈمنٹن کھلاڑی نے کہا ’میں اپنے تمام پشتون بھائیوں اور بہنوں سے معذرت خواہ ہوں کیوں کہ آپ کو میری باتوں سے تکلیف پہنچی ہے۔ تمام پاکستانی میرے لئے قابل احترام ہیں کیونکہ میں جس مقام پر پہنچی وہ میرے مداحوں کی وجہ سے ہے۔ لیکن میں چاہتی ہوں کہ آپ بھی مجھے سمجھیں۔ ہمارے کچھ بڑے بیڈمنٹن کھلاڑیوں کو معلوم ہوا کہ میں اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی تو انہوں نے اخبارات میں میرے خلاف منفی خبریں دیں۔

یہ بھی پڑھیں:نورا فتیحی سمیت متعدد اداکاراؤں کو فحش فلموں کی آفر؟ نیا پینڈورا با کس کھل گیا