کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نمائشی میچ میں 5 فروری کو مدمقابل ہوں گے

Jan 29, 2023 | 14:28:PM
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی نمائشی میچ میں 5 فروری کو مدمقابل ہوں گے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) صوبائی حکومت اور پی سی بی کے اشتراک سے نمائشی میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور پشاور زلمی کی ٹیمیں 5 فروری کو کوئٹہ میں ٹکرائیں گی۔

میچ کیلئے نواب اکبر بگٹی اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش کا کام تیزی سے جاری ہے۔ پی سی بی منیجنٹ کمیٹی کے ممبر گل محمد کاکڑ کے مطابق میچ کیلئے 2 پچز تیار کی جارہی ہیں۔

ممبر منیجمنٹ کمیٹی نے مزید بتایا کہ اسٹیڈٰیم کو چاروں صوبوں، سیاحتی مقامات، بانیان پاکستان اور کھیلوں سے وابستہ قومی ہیروز کے پینا فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔

8 انکلوژر موجودہ اور سابقہ قومی کرکٹرز کے ناموں سے منسوب ہوں گے، پارکنگ کا انتظام مخصوص ہے، اسٹیڈیم میں 15 ہزار سے زائد شائقین کے بیٹھنے کی گنجائش ہوگی۔

نمائشی میچ میں مداح سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف اور انضمام الحق سمیت اپنے پسندیدہ کرکٹرز کی جھلک دیکھ سکیں گے۔

پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان میچ کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں، پولیس اور ایف سی کے ساتھ پاک فوج بھی سیکیورٹی کے فرائض انجام دے گی۔

اس میچ کیلئے بلوچستان 2023 سلوگن کیساتھ لوگو نھی ریلیز کردیا گیا ہے۔

ٹی ٹونٹی میچ میں بابر اعظم پشاور زلمی جبکہ سرفراز احمد کوئٹہ گلیڈیٹرز کی کپتانی کریں گے، سابق کپتان جاوید میانداد، شاہد آفریدی، محمد یوسف، انضمام الحق بھی ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

معین خان، وہاب ریاض، کامران اکمل، عمر اکمل، واحد بنگلزئی، بسم اللہ خان، حسیب اللہ بھی ایکشن میں ہوں گے۔

زلمی بمقابلہ کوئٹہ معرکہ پی ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا، چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سمیت اعلیٰ شخصیات بھی اسٹیڈیم میں میچ دیکھیں گی۔