سائنسدانوں کا بڑا کارنامہ ۔۔۔کورونا سمارٹ فون ٹیسٹ کٹ ایجادکرلی

Jan 29, 2022 | 21:20:PM
امریکی سائنسدانوں، سادہ کٹ، لعاب کا نمونہ، سمارٹ فون، کورونا ٹیسٹ
کیپشن: کورونا سمارٹ فون کٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)امریکی سائنسدانوں نے ایک سادہ کٹ بنائی ہے جس پر لعاب کا نمونہ رکھ کرسمارٹ فون پر کورونا ٹیسٹ کیا جاسکتا ہے۔ یہ عام پی سی آر ٹیسٹ کے مقابلے میں دس درجے کم قیمت، تیزرفتار اور بہت آسان بھی ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق سانتا باربرا میں واقع یونیورسٹی آف کیلی فورنیا نے بتایاکہ یہ ٹیکنالوجی ٹیسٹ کٹ اور ایپ پر مشتمل ہے جو حساسیت کی بنا پر پی سی آر ٹیسٹ کے برابر ہے۔اسے 25 منٹ لعاب ٹیسٹ کا نام دیا گیا ہے جسے گھر پر بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔ اس میں ایک گتے کا چھوٹا ڈبہ ، ایک گرم پلیٹ اور ایک چھوٹی ایل ای ڈی لائٹ نصب ہے جس کی کل قیمت 100 ڈالر ہے۔ اس ٹیسٹ کے کیمیکل وغیرہ بھی بہت سستے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شعیب ملک کیساتھ فوٹو شوٹ ۔۔۔ عائشہ عمر کا اہم انکشاف
کووڈ کیلئے سمارٹ فون تھوک ٹیسٹ کی روداد جرنل آف امریکن میڈیکل ایسوسی ایشن کے اوپن جرنل میں شائع ہوئی ۔ اسے دنیا بھر میں پھیلتی وبا اور ٹیسٹ کی ضروریات کے تحت بنایا گیا۔ سمارٹ فون کی ہرجگہ موجودگی کٹ کے استعمال کو ممکن بناتی ہے۔اس پورے عمل کو سائنس کی زبان میں لوپ میڈیئٹڈ آئسوتھرمل ایمپلی فکیشن (ایل اے ایم پی)کا نام دیا گیا ہے۔ اس میں تھوک میں موجود وائرس کے آر این اے کو بڑھا کر مخصوص جین تلاش کئے جاتے ہیں اوراچھی بات یہ ہے کہ ایپ مفت میں دستیاب ہے۔ سمارٹ کٹ صرف 25 منٹ میں نتائج فراہم کرکے کورونا ہونے یا نہ ہونے کے متعلق آگاہ کرتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایسا کیا ہوا۔؟۔سلمان خان اور شہناز شیخ جذباتی۔۔دونوں گلے ملکر رو پڑے۔۔ویڈیو وائرل