کرکٹ میں میاں بیوی کا راج۔۔ کونسی خوش نصیب جوڑی نے’ایلن بارڈر میڈل‘حاصل کر لیا۔۔؟

Jan 29, 2022 | 18:54:PM
 آسڑیلین بالر، مچل سٹارک ، اہلیہ ،ایلیسا ہیلی
کیپشن:  آسڑیلین بالر مچل سٹارک اور انکی اہلیہ ایلیسا ہیلی(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا کے سال کے سب سے بہترین کرکٹر ایوارڈ ’’ایلن بارڈر میڈل‘‘ اس بار فاسٹ بالر مچل سٹارک کے نام رہا۔ اس میڈل کو جیتنے والے وہ پانچویں آسٹریلیائی فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔ انہوں نے دو ایوارڈ اپنے نام کئے۔ آسٹریلیا کے سال کے سب سے بہترین کرکٹر ایوارڈ میں مچل سٹارک اور انکی بیوی  ایلیسا ہیلی کی جوڑی چھائی رہی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق مچل سٹارک کو سال کے بہترین کرکٹر ہونے پر ایلن بارڈر میڈل ملا ہے، وہ اس میڈل کو حاصل کرنے والے پانچویں آسٹریلیائی فاسٹ بالر بن گئے ہیں۔ تاہم اس میڈل کو حاصل کرنے کے لئے مچل سٹارک کا کانٹے دار مقابلہ مچل مارش سے ہوا۔ مگر سٹارک بازی جیتنے میں کامیاب رہے۔ایلن بارڈر میڈل ایوارڈ یافتگان کا فیصلہ ووٹنگ سسٹم سے کیا جاتا ہے،مچل سٹارک کو 107 ووٹ ملے، جبکہ آل راونڈر مچل مارش کو 106 ووٹ ملے۔ ٹریوس ہیڈ کو 72 ووٹ ملے۔ ایلن بارڈر میڈل حاصل کرنے والوں میں سٹارک کے علاوہ   آسٹریلین فاسٹ بالر  گلین میک گراتھ، بریٹ لی، مچل جانسن اور موجودہ کپتان پیٹ کمنز شامل ہیں۔

مچل سٹارک سال کے سب سے بہترین مرد کرکٹر بھی منتخب کئے گئے اور یہ بھی کافی دلچسپ ہے کہ انکی اہلیہ ایلیسا ہیلی سال کی سب سے بہترین ون ڈے خاتون کرکٹر منتخب کی گئیں۔ سٹارک کو اس کیٹیگری میں 15 ووٹ ملے، جبکہ انکی اہلیہ کو 13 ووٹ ملے۔ ہیلی کو سال کی بہترین ونڈے کرکٹر کا ایوارڈ تیسری بار ملا۔

یہ بھی پڑھیں: 11 افراد نے خاتون کو اغوا کیا۔۔ریپ کے بعد منہ کالا کیا اور گلیوں میں پڑید کروائی۔۔ویڈیو نے تھرتھلی مچا دی