سندھ میں حکومت کرنے والے عوام کا خون چوستے رہے ہیں،شبلی فراز
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیراطلاعات و نشریات سینٹر شبلی فراز کاکہناہے کہ سندھ میں حکومت کرنے والے عوام کا خون چوستے رہے ہیں، سندھ حکومت نے کورونا میں وقت سے پہلے لاک ڈاؤن کرکے معاشی بحران پیدا کیا، گندم کے معاملے میں بھی ایسا ہی کیا ۔
شبلی فراز کاکہناہے کہ سیاسی پوائنٹ سکورنگ کیلئے سندھ حکومت منفی سیاست کرتی ہے،جزائر کو ہم آباد کرنے کی کوشش کر رہے ہیں،جزائر سندھ حکومت کی ملکیت رہیں گے،جزائر پر ترقی ہونے سے کراچی کا فائدہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ سندھ اور کراچی میں برے حالات ہیں ،لاڑکانہ میں بھی بری حالت ہے ،ان کاکہناتھاکہ عمران خان کراچی میں بہت دلچسپی رکھتے ہیںاور کراچی پیکج کا اعلان کیا لیکن سندھ حکومت نے روڑے اٹکائے ،سمجھ نہیں آتا کہ یہ سندھ حکومت عوام کے مفاد کے خلاف جاتی ہے تاکہ وفاقی حکومت کو ناکام کرے۔
شبلی فراز کاکہناتھا کہ ہارس ٹریڈنگ کیلئے کروڑوں کے ریٹ لگ چکے ہیں ،اس کیلئے وفاقی حکومت قوانین میں ترامیم کر رہی ہے۔