پینشنرز کو سال میں دو بار بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی،وزارت خزانہ

Jan 29, 2021 | 18:20:PM
پینشنرز کو سال میں دو بار بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی،وزارت خزانہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)وفاقی حکومت نے جعلی اور گھوسٹ پینشنرز سے چھٹکارے کا فیصلہ کرلیا ، پینشنرز کو سال میں دو بار بائیو میٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔
تفصیلات کے مطابق وزارت خزانہ کے نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ ہر سال مارچ اور اکتوبر میں نادرا کے ذریعے بائیومیٹرک تصدیق کرانا ہوگی۔ تصدیق,لائف سرٹیفیکٹ کی عدم فراہمی پر پینشنرز کا اکاونٹ غیر فعال کردیا جائے گا۔ چھ ماہ تک مسلسل پنشن وصول نہ کرنے پر بھی پینشنرز کا اکاونٹ غیر فعال کردیا جا ئے گا۔ ناگزیر وجوہ پر بائیو میٹرک نہ کرانیوالوں کو رعایت حاصل ہوگی۔ بیماری یا نا گزیر صورتحال میں لائف سرٹیفیکٹ مہا کرنا ہوگا۔