سینٹ اجلاس:نیب کی کارکردگی پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی

Jan 29, 2021 | 12:48:PM
 سینٹ اجلاس:نیب کی کارکردگی پرحکومتی اور اپوزیشن ارکان میں گرما گرمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) سینٹ میں نیب کارکردگی پر جمع کرائی گئی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے گزشتہ 10 سال میں 480 ارب روپے سے زائد ریکور کئے،سینٹ اجلاس میں نیب سے متعلق سوا ل پر حکومتی اور اپوزیشن ارکان آمنے سامنے آگئے،ن لیگ کے جاوید عباسی اور  تحریک انصاف کے علی محمد اور اعظم سواتی کی تقریر نے ایوان کا ماحول گرما دیا۔

  سینؒٹ اجلاس میں وقفہ سوالات میں نیب سے متعلق سوال پر ایوان شور شرابے کی نذر ہوگیا۔مسلم لیگ ن کے سینیٹر جاوید عباسی نے کہا کہ  وزیر پارلیمنٹ کی توہین کر رہے ہیں، سب کو معلوم ہے کہ پلی بارگین کیسے کروائی گئی، یہ بتائیں عدالتی کیسز میں پلی بارگین کے ذریعے کتنے پیسے جمع کروائے گئےسوال کرنا پارلیمانی حق ہے ،ے، وزرا ہمارے اصل سوال کا جواب نہیں دے رہے۔

وزیر مملکت علی محمد خان نے ردعمل میں کہا عمران خان کے دو سالہ دور میں نیب نے 390ارب ری کور کئے، گزشتہ دو سال میں نیب نے تاریخی ریکوری کی ہے، ماضی میں کبھی اتنی ریکوری نہیں ہوئی۔کرپٹ لوگوں کو سابقہ ادوار میں این آر او ملا،ایوان فیلڈ دیگر اثاثوں کو چھپایا گیا۔وزیراعظم اور ہم پلی بارگین کیخلاف ہے، یہ کلنک کا ٹیکہ ہے جسے ختم ہونا چاہیے۔

 وفاقی وزیرریلوے  اعظم سواتی  کا کہنا تھا کہ  جنہوں نے گاجریں کھائیں، درد انہیں ہونا چاہئیے تھا ، آپ آرام سے بیٹھو۔یہ قیامت کی نشانی ہے کہ جاوید عباسی جیسا بندہ نیب کیخلاف بات کر رہا ہے۔

دوسری جانب وزارت قانون  کی جانب سے سینٹ میں  نیب کی کارکردگی پر تحریری جواب جمع کرایا  گیا۔جس کے مطابق نیب نے گزشتہ 10 سال میں 480 ارب روپے سے زائد ریکور کئے ہیں،سب سے زیادہ ریکوری نیب لاہور سے کی گئی، نیب لاہور نے 10 ارب 89 کروڑ اور 60 لاکھ سے زائد روپے اکھٹے کئے۔ ریکور کی گئی رقم رضاکارانہ پلی بارگین، بنک ڈیفالٹ، قرض ری شیڈولنگ، پی سی بی ایل اور عدالتی جرمانوں کی مد میں وصول کی گئی۔تحریری جواب میں بتایا گیا کہ احتساب بیورو نے رقوم سال 2011 سے اکتوبر 2020 کے دوران اکٹھی کیں، گزشتہ 10 سال میں نیب نے 46 ارب 38 کروڑ 389 روپے براہ راست ریکور کئے، 3 کھرب 95 ارب 48 کروڑ سے زائد دیگر زرائع سے ریکور کئے گئے۔